اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا۔ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹیرینز نے تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کیلئے قانون سازی نہیں ہونے دی، گزشتہ عام انتخابات میں نامزدگی فارم عوام کے سامنے رکھے گئے تھے، ایسا قانون نہیں تھا مگر الیکشن کمیشن نے آئینی اختیارات استعمال کئے تھے جبکہ ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو گی۔