عورت راج کے مخالف نے اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی، چودھری نثار

عورت راج کے مخالف نے اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی، چودھری نثار

سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے راولپنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی۔ میں نے منہ کھولا تو شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لیکن 34 سال کی رفاقت کا خیال آ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں 10 جبکہ ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ ن لگ نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیدیے، میں آزاد الیکشن لڑوں گا۔

ذرائع کے مطابق تقریر سے پہلے چودھری نثار نے میڈیا کیمرے اور موبائل فون یہ کہہ کر بند کروا دیئے کہ آج بڑی بات کرنا چاہتا ہوں کوئی تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں لیکن بیانات پھر بھی میڈیا پر نشر ہوئے تو تردیدی بیان جاری کر دیا۔ کہا میڈیا سنی سنائی باتیں مجھ سے منسوب نہ کرے۔ ایسے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں، جلد پریس کانفرنس کروں گا۔