اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو نئی بھرتیوں اور ترقیوں کا اختیار دے دیا۔ سابقہ منتخب حکومت کا یہ اختیار الیکشن کمیشن نے ہی مدت ختم ہونے سے دو ماہ پہلے سلب کر لیا گیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق اور صوبوں میں قائم نگران حکومتیں مفادِ عامہ کے تحت نئی منتخب حکومت آنے تک تمام محکموں میں نئی بھرتیاں اور ترقیاں کر سکیں گی۔
الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پر پابندی سے متعلق اپنا سابقہ نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔ کمیشن نے یکم اپریل کو ترقیاتی کاموں اور پبلک سروس کمیشن کے علاوہ دیگر تمام بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔