کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات، عمران خان طلب

کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات، عمران خان طلب

الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات جمع کرانے والے امیدوار عمران خان کو سکروٹنی کیلئے کل طلب کر لیا ہے۔

عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی پر عبدالوہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔ عمران خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اعتراضات کا جواب بھی دینا ہو گا۔