اسلام آباد کے بعد میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد کے بعد میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بڑا دھچکا، این اے 95 سے بھی کاغذات نامزدگی نامنظور ہوگئے۔ این اے 95 سے کاغذات نامکمل بیان حلفی پر مسترد ہوئے۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے این اے 53 اسلام آباد سے بھی کپتان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔ تاہم لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131، کراچی کے حلقہ این اے 243 اور بنوں کے حلقہ این اے 35 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔