موجودہ صورتحال میں شفاف الیکشن دکھائی نہیں دے رہے، پیرپگارا

موجودہ صورتحال میں شفاف الیکشن دکھائی نہیں دے رہے، پیرپگارا

اسلام آباد میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا نے چودھری برادارن سے ملاقات کی اور عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا۔ پیر پگاڑا نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور تمام سرکاری افسران کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے خبردار کیا کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک انتشار کا شکار ہو جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقتدار میں اگر پاکستان کے عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے۔