مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفرگڑھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 سے آزاد امیدوار نے 4 کھرب 3 ارب 77 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کر کے سب کو حیران کر دیا۔
ملک کے امیر ترین سیاسی نمائندے نے اپنے اثاثوں میں 4 کھرب 3 ارب 77 کروڑ روپے ظاہر کر کے اداروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ آزاد امیدوار محمد حسین عرف میاں منا شیخ کی طرف سے ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کھربوں روپے کے اثاثوں کے باوجود ایک روپیہ ٹیکس ادا نہ کیا۔
محمد حسین نے 350 مربع اراضی، باغات، تین گھر اور گھریلو سامان کی مالیت 4 کھرب 3 ارب 77 کروڑ روپے ظاہر کی، محمد حسین کا کہنا تھا سیاسی نمائندے اپنے اثاثے چھپا کر الیکشن لڑتے ہیں جو قوم کو دھوکہ دیکر صادق اور امین نہ ہیں، تمام سیاسی رہنماؤں کے اثاثے منظر عام پر لانے کے لیے انہیں رعایت دی جائے تاکہ وہ اپنی دولت ملک میں لا سکیں۔
آزاد امیدوار محمد حسین نے کہا میں نے اپنے اثاثے ایمانداری کے ساتھ ظاہر کیے، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ سب سیاسی نمائندوں کے اثاثوں کی چھان بین کرائیں۔