ن لیگ نے پنجاب سے قومی و صوبائی امیدواران کا اعلان کر دیا

Last Updated On 24 June,2018 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی قیادت نے انتخابات 2018 کیلئے پنجاب سے قومی و صوبائی امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ این اے 132 سےشہبازشریف ، مریم نواز این اے 125 اور حمزہ شہباز این اے 124 سےالیکشن لڑیں گے۔

این اے 131سےخواجہ سعدرفیق سیاسی اکھاڑے میں اتریں گے جو ن لیگ کے سب سے بڑے حریف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔ شیخ رشیدکےمقابلے میں این اے 60 سے حنیف عباسی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ چودھری نثارکےدونوں حلقوں میں کسی کوٹکٹ جاری نہیں کیا گیا جبکہ این اے 62 میں ن لیگ کے دانیال چودھری بھی شیخ رشید کو ٹف ٹائم دیں گے۔ مریم نواز این اے 125 میں تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے پنجہ آزمائی کریں گی اور شہباز شریف این اے 132 میں چودھری منشا کے مدمقابل ہوں گے۔

ن لیگ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ احسن اقبال این اے 78 سے ن لیگ کےامیدوارہیں جو پی ٹی آئی کے ابرارالحق کے مدمقابل ہونگے، این اے 73 سیالکوٹ میں خواجہ آصف سے عثمان ڈار پنجہ لڑائیں گے اور این اے 129سے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، پی ٹی آئی کے علیم خان سے مقابلہ کریں گے۔  این اے 130 سےخواجہ احمدحسان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ این اے 128 سے شیخ روحیل اصغر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ این اے 87 حافظ آباد سے انتخاب لڑیں گی۔

تہمینہ دولتانہ کو این اے 164 وہاڑی سے میدان میں اتارا گیا ہے، این اے 172 سے سعود مجید اوراین اے 170 سے بلیغ الرحمان کو ٹکٹ ملا ہے، این اے 88 سرگودھا سے ڈاکٹرمختار، منجھے ہوئے سیاستدان ندیم افضل چن کے مدمقابل ہوں گے۔ این اے 72سیالکوٹ سے ارمغان سبحانی کا مقابلہ فردوس عاشق اعوان سے ہو گا۔ این اے 77 نارووال سےدانیال عزیز کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

میانوالی این اے 95 سے عمران خان کے مقابلے کیلئے عبیداللہ شادی خیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 136 سےافضل کھوکھر، این اے 121سے جاوید لطیف اور این اے122 پرعرفان ڈوگر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 119 پررانا افضال اوراین اے 120 پررانا تنویرامیدوار ہونگے۔ این اے 112ٹوبہ ٹیک سنگھ پرجنیدانوارچودھری اور این اے 113سےاسدالرحمان رمدےکون لیگ کاٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے 68 گجرات سے پرویزالہٰی کے کزن مبشرحسین کون لیگ کاٹکٹ مل گیا، این اے 171 سےریاض پیرزادہ اور این اے 55 اٹک سے شیخ آفتاب کو ن لیگ نے سیاسی میدان میں اتارا ہے۔ کومیدان میں اتاردیا، این اے 58 گوجرخان سےراجہ جاویداخلاص، این اے 84 سےاظہرقیوم ناہرہ، این اے 74 سیالکوٹ سےعلی زاہد امیدوار ہونگے۔

این اے 106 فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ اور نثار جٹ مقابلہ کریں گے۔ ن لیگ این اے 108 میں عابد شیرعلی کو آزما رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی فرخ حبیب کومقابلے پر لارہی ہے۔ این اے 81 گوجرانوالہ میں ن لیگ کے خرم دستگیر اور خواجہ صالح آمنے سامنے ہونگے۔

دیگر امیدواروں کی تفصیلات

این اے 96 میانوالی سے عمیرحیات روکھڑی ن لیگ کے امیدوارنامزد کئے گئے جبکہ این اے 123سےملک ریاض، این اے 61 سےملک ابرار، این اے 56 پنڈی گھیپ میں ملک سہیل امیدوارنامزد ہوئے ہیں۔ این اے 133 سےن لیگ کاٹکٹ وحیدعالم کوجاری کیا گیا ہے جبکہ زعیم قادری کو نظر انداز کر دیا گیا۔ این اے 102 فیصل آباد سے طلال چودھری، این اے 126سےمہراشتیاق، این اے 134پررانامبشراوراین اے 135 سےسیف الملوک امیدوارنامزد ہوئے ہیں۔ این اے 115 جھنگ سےشیخ وقاص اکرم کو ٹکٹ جاری ہوا ہے جبکہ محسن شاہنوازرانجھااین اے 89 سرگودھاسےامیدوارہوں گے۔

ن لیگ نے این اے 111 گوجرہ سے خالد جاوید وڑائچ کو میدان میں اتارا ہے، این اے 110 پر رانا افضل اوراین اے 107 پراکرم انصاری کوٹکٹ جاری کیا ہے، این اے 104 سمندری سے شہباز بابر گجر، سابق چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)سعید احمد سرگانہ کون لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جو این اے 150 خانیوال سے رضا حیات ہراج کے مدمقابل ہوں گے۔ شیخوپورہ کے 2 حلقوں سے2 بھائیوں کو ن لیگ کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ این اے 59 اوراین اے 63 سے ن لیگ کا کوئی امیدوار نامزد نہیں ہوا۔

صوبائی حلقے

شہبازشریف پی پی 164 اور پی پی 165، خواجہ سعد رفیق پی پی 168 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ پی پی 3 اٹک سےچودھری نثارکےبہنوئی آصف ملک کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پی پی 118 گوجرہ سےبھی خالد جاوید وڑائچ ن لیگ کےامیدوارہوں گے۔ پی پی 7 کہوٹہ سےراجہ ظفرالحق کے صاحبزادے راجہ محمد علی، پی پی 18 راولپنڈی سے سابق ایم این اے شکیل اعوان کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ پی پی 15راولپنڈی سےملک افتخارکوامیدوار نامزد کر دیا گیا۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سےٹکٹ ہولڈر امیدواران کی لسٹ جاری کی گئی ہے،  حتمی لسٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

 

ن لیگ کی جانب سے جاری کی گئی مکمل فہرست دیکھیں: