وٹو خاندان پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل

وٹو خاندان پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل

ذرائع کے مطابق، میاں منظور احمد وٹو این اے 144 میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 144 میں تحریک انصاف منظور احمد وٹو کی سپورٹ کرے گی۔

دوسری جانب انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی گئیں، ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو 2 فہرستیں بھجوائیں، سیاسی جماعتوں کے لئے 107 انتخابی نشانات کی فہرست بھجوائی گئی جبکہ دوسری فہرست میں آزاد امیدواروں کے لئے 225 انتخابی نشانات شامل ہیں، ریٹرننگ افسران 30 جون کو انتخابی نشانات امیدواروں کو الاٹ کریں گے۔