قمرالاسلام کو کیوں گرفتار کیا؟ نیب نے پانچ وجوہات بتا دیں

قمرالاسلام کو کیوں گرفتار کیا؟ نیب نے پانچ وجوہات بتا دیں

مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے پانچ وجوہات کرتے ہوئے ان پر صاف پانی کمپنی کیلئے خریداری میں خورد برد اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چودھری نثار کے مخالف امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری کی پانچ ٹھوس وجوہات ہیں۔

نمبر ایک: قمرالاسلام صاف پانی کمپنی کی پریکیورمنٹ کمیٹی کے کنوینیئر تھے۔

نمبر دو: قمرالاسلام نے 84 واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خریداری میں خورد برد کی۔

نمبر تین: انجینئرنگ تخمینے کے بغیر بولی کی منظوری دی گئی۔

نمبر چار: قمرالاسلام نے بدنیتی پر مبنی مہنگے داموں خریداری کی منظوری دی۔

نمبر پانچ: قمرالاسلام نے غیر قانونی طریقے سے کام کی نوعیت کو تبدیل کیا۔

خیال رہے کہ انجینئر قمرالاسلام اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، ان کے بیٹا بیٹی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔