لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی تشہیر کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
1: سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/ سپوٹر کی طرف سے درج ذیل سائز سے بڑے پوسٹر، پمفلیٹ، بینر اور پوٹریٹ پر پابندی ہو گی۔
پوسٹر سائز : 18 انچ × 23 انچ
پمفلٹ سائز: 9 انچ × 6 انچ
بینر سائز: 3 فٹ × 9 فٹ
پوٹریٹ سائز: 2 فٹ × 3 فٹ
2: سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے دیوار، یا کسی عمارت پر پوسٹر، پمفلٹ یا کوئی مٹیریل چسپاں کرنے پر پابندی ہوگی
3: کسی سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے کسی انتخابی مٹیریل پوسٹر، پمفلٹ بینر پر کسی سرکاری ملازم کی تصویر لگانا منع ہے۔
4: پرنٹنگ صرف ٹیکس رجسٹر پرنٹر سے کروائی جائے گی اور مٹیریل پر پرنٹنگ کمپنی کا نام واضح درج ہونا چاہیے۔
5: پبلسٹی مٹیریل پر تصویر صرف اور صرف امیدوار کی ہوگی۔
6: فلیکس مٹیریل کا استعمال کسی بھی طرح سے منع ہے۔ بینر یا دیگر میٹیریل صرف کپڑے کا بنا ہو سکتا ہے۔
7: امیدوار کے حق میں کوئی بھی بینر، پوسٹر یا پمفلٹ کسی ورکر کی طرف سے ہو وہ بھی امیدوار کے انتخابی کھاتے/ بجٹ میں شمار ہو گا۔
ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ ہر پارٹی سوموار تک تمام لوگوں کو بریفننگ دے گی۔