راجہ بشارت کو ٹکٹ کیوں دیا؟ سیمل کامران کا عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا

راجہ بشارت کو ٹکٹ کیوں دیا؟ سیمل کامران کا عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا

سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیمل کامران نے پی پی 14 سے راجہ بشارت کو ٹکٹ دیے جانے کیخلاف زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی گاڑی کا راستہ روکنے کی بھی کوشش کی لیکن سیکیورٹی کیلئے تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں نے انھیں روک لیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 سے راجہ بشارت کو غلط ٹکٹ جاری کیا گیا، عمران خان نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس پر مقدمات درج ہیں۔ راجہ بشارت خواتین سے شادیاں کرنے کے بعد ان کے سیکنڈلز بنواتا ہے۔