پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل

پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل

سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 35 کا ٹکٹ نہ ملنے پر میاں عابد صدمے سے دوچار، دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ خبریں ہیں کہ تحریکِ انصاف نے پی پی 35 سے میاں عابد کو ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی مداخلت پر میاں عابد کی بجائے مرزا دلاور بیگ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

میاں عابد اس وقت سیالکوٹ کے سول ہسپتال کے دل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب ان کی حالت تسلی بخش ہے۔