الیکشن 2018، انتخابی مہم کیلئے سوشل میڈیا امیدواروں کا بڑا ہتھیار

الیکشن 2018، انتخابی مہم کیلئے سوشل میڈیا امیدواروں کا بڑا ہتھیار

زمانے کے انداز بدل گئے، ماضی میں امیدوار ووٹ کےحصول کیلئے گھرگھر جا کر ووٹر کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرایا کرتے تھے تاہم اب نئی ایجادات نے انتخابی مہم کا انداز بھی بدل دیا ہے۔ الیکشن 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں نے سماجی رابطے کے ذرائع کو بھی اپنا ہتھیار بنا لیا۔ امیدوار تشہیری مواد اور منشور کو فیس بک اور واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے ووٹرز تک پہنچا رہے ہیں۔

ووٹرز بھی امیدواروں کی سوشل میڈیا انتخابی مہم میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنے حلقہ کے امیدواروں کے پوسٹر اور بینرز پرجوابی پیغامات دینے کے ساتھ ساتھ انھیں شیئر بھی کر رہے ہیں۔ امیدواروں کی لوگوں سے ملاقات اور گلی محلوں میں جلسوں کی ویڈیوز کو بھی وائرل کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پر شیئر کی جانے والی تصاویراور ویڈیو پر حمایتی اور مخالفین کی گفتگو بڑی ہی دلچسپ ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے چلنے والی انتخابی مہم سے ووٹرز کو امیدواروں کے بارے میں جاننے کے ساتھ ساتھ اپنے دل کی بھڑاس نکالنےکا موقع بھی مل جاتا ہے۔