این اے 66 جہلم: ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کو انتخاب لڑنے کی اجازت

این اے 66 جہلم: ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کو انتخاب لڑنے کی اجازت

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلال اظہر کیانی کی دوہری شہریت پر نااہلی سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بلا اظہر کیانی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 7 جون کو دوہری شہریت ترک کر کے 4 دن پہلے ڈیکلیریشن بھیج دی تھی، کاغذات نامزدگی میں واضح کر دیا تھا کہ دوہری شہریت ترک کر دی ہے، اس کے باوجود ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے.

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ صرف شہریت چھوڑنے کا کہہ دینا کافی نہیں ہوتا، آپ اپنے ووٹر کو کہتے ہیں کہ آپ پاکستانی ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے دوہری شہریت چھوڑ دی تھی، سپریم کورٹ نے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کو این اے 66 سے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی اور قرار دیا کہ بلال اظہر کیانی کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔