این اے 125 لاہور سے مریم نوازنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

Last Updated On 02 July,2018 01:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، مریم نواز نے اپنے وکیل تنویر ضیاء بٹ کی ذریعے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

مریم نواز کے وکیل نے درخواست آر او کو جمع کروا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این اے 125 سے الیکشن لڑنا نہیں چاہتی، میرا بیلٹ پیپر پر نام اور نشان شائع نہ کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ این اے 125 کے کاغذات نامزدگی واپس دیئے جائیں۔ این اے 125 کے آر او آصف بشیر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:مریم نواز کو پینسل کا نشان الاٹ

یاد رہے کہ این اے125 سے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے پر الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پینسل کا نشان الاٹ کر دیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر نے مریم نواز کو انتخابی نشان  پینسل  جاری کیا، پینسل کا انتخابی نشان مریم نواز کے وکیل کی درخواست پر الاٹ کیا گیا۔