اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، جنرل اور مخصوص 1070 نشتوں پر 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق، قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشتوں پر 3459 اور 60 مخصوص نشتوں پر 216 امیدوار میدان میں ہیں، پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشتوں کے لیے 4036 جبکہ 74 مخصوص نشتوں پر 206 میں دنگل پڑے گا۔
سندھ اسمبلی کی 129 جنرل نشتوں پر 824 جبکہ مخصوص 38 نشتوں پر 130 امیدواروں میں ٹاکرا ہو گا۔ خیبر پختونخوا میں 99 جنرل نشتوں پر 1165 اور 25 مخصوص نشتوں کے لیے 99 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔
بلوچستان میں 51 جنرل نشتوں پر 943 مخصوص 14 نشتوں پر 64 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا، سندھ کی صوبائی اسمبلی سے پیپلزپارٹی کا ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکا ہے۔