پاکستان
خلاصہ
- لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مریم نواز کے درمیان الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جو شخص کسی مقصد کے لیے کھڑا نہیں ہوتا، وہ کسی بھی چیز کے لیے گر سکتا ہے۔ میلکم ایکس کی یہ کہاوت ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو 25 جولائی کو ووٹ نہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
What do you stand for? Khalayi Makhlooq? Conspiracies? Umpire ki ungli? Sadiq Sanjrani? Dictations? Sponsored Dharnas? Sponsored politics ? https://t.co/7440lJEPcs
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 3, 2018
عمران خان کے اس بیان پرمریم نواز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے کئی سوال کر ڈالے۔ مریم نواز نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تم کس کے لیے کھڑے ہوتے ہو؟ خلائی مخلوق کے لیے؟ سازشوں کے لیے؟ امپائر کی انگلی کے لیے؟ صادق سنجرانی کے لیے؟ ڈکٹیشن کے لیے؟ سپانسرڈ دھرنوں اور سیاست کے لیے؟