لاہور:تمام صوبوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام بمعہ حلقہ اور انتخابی نشان فہرست میں نمایاں ہے۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے تین ہزار چھ سو پچہتر اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے آٹھ ہزار آٹھ سو پچانوے امیدوار میدان میں ہیں،قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے خیبرپختونخوا سے 760 ،پنجاب سے 1696، بلوچستان سے 303 اور سندھ سے 872امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔اسی طرح صوبائی امیدواروں میں پنجاب اسمبلی کے لئے 4242، بلوچستان اسمبلی کے لئے 1007، خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے 1264اور سندھ اسمبلی کے لئے 2382 امیدوار میدان میں ہیں، اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لئے 44 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم جولائی سے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا عمل شروع ہوگیاہے، اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں فوج کی زیر نگرانی پرنٹنگ پریسز میں بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے سبز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے سفید بیلٹ پیپر چھاپا جائے گا۔
قومی اسمبلی کیلئے امیدواران (حلقہ این 1 چترال سے این اے 51 تک)
صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواران
قومی اسمبلی کیلئے امیدواران (حلقہ این 52 اٹک سے این اے 195 راجن پور تک)
صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواران
قومی اسمبلی کیلئے امیدواران ( حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے این اے 256 کراچی سینٹرل 4 تک)
صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواران
قومی اسمبلی کیلئے امیدواران ( حلقہ این اے 257 قلعہ سیف اللہ کم ژوب کم شیرانی سے این اے 272 لسبیلہ کم گوادر تک)
صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواران