ن لیگ کے شیرو یاد رکھنا! فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں: مریم نواز

Last Updated On 06 July,2018 02:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف کیلئے یہ سب کچھ نیا نہیں، ن لیگ کے شیرو یاد رکھنا! فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں، نواز شریف پہلے بھی نااہلی، عمرقید، جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔

ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف نےسب جانتے ہوئے یہ مشکل راستہ چنا، انہیں معلوم تھا اس راستے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، خوشی کی بات ہے کوئی لیڈر آپ کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا

یاد رہے گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا جیل جانے کے لیے تیار ہوں، جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھا لیا جو 70 سال میں کسی نے نہیں کیا تو ڈرنا کیا ؟ آخری گیند تک مقابلہ کرنا چاہیئے اور ہم کریں گے۔
 

Advertisement