اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کے قافلے کو اوچ شریف میں روکنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کوخط لکھ دیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر کے فائنڈنگ سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے، کوتاہی کی صورت میں ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن کو شیری رحمان اور نیئر بخاری کی جانب سے شکایات درج کرائی گئیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نےآئی جی پنجاب، ڈی پی او بہاولپور اور ڈی ایس پی کو قافلہ روکنے کا ذمہ دارٹھہرایا، خطوط میں پولیس پر سیاسی وابستگی کا الزام لگایا گیا ہے، خط میں ڈی آئی جی بہاولپور کی سیاسی وابستگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔