آج بھرپور سیاسی سنڈے، پی ٹی آئی سیالکوٹ، جی ڈی اے نوابشاہ میں جلسہ کریگی

آج بھرپور سیاسی سنڈے، پی ٹی آئی سیالکوٹ، جی ڈی اے نوابشاہ میں جلسہ کریگی

تحریک انصاف نے شہر اقبال میں آج پاور شو کا اہتمام کیا ہے جس سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔ شہر میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے خصوصا خواتین نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نےاپنی سیاسی قوت کے اظہار کیلئے نواب شاہ میں جلسے کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں پیر پگاڑا اور تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اپنے زور خطابت سے عوام کا جوش جگائیں گے۔ کراچی میں بھی آج ایک بڑا جلسہ دیکھنے کو ملے گا جو متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے، جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے۔