اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارتِ پانی وبجلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارتِ پانی وبجلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ ڈے کے موقع پر ملک بھر میں بجلی بند نہ کی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کو بیلٹ کی گنتی مکمل ہونے تک بجلی بند نہ کی جائے اور وزارت پانی وبجلی پولنگ ڈے کے موقع پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے تمام کوارٹرز کو آگاہ کرے۔