پاکستان گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو

پاکستان گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کارکنوں کے جذبے سے بہت خوش ہوں، کارکنوں کے جذبے کا نتیجہ 25 جولائی کونظر آئے گا، میری توجہ پارٹی منشور اور عوامی مسائل پر ہے۔ انہوں نے کہا یہ میرا پہلا سیاسی قدم ہے، شہید بی بی کے وعدوں کو نبھانے کیلئے نکلاہوں، گزشتہ ادوار میں مسائل پر توجہ نہیں دی گئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہماری سیاست بہت نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہر بار ملک کو مشکلات سے نکالا، دہشتگردی کی وجہ سے بعض جگہ پر جلسے منسوخ کیے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کا مقابلہ کیا۔