ملتان: (دنیا نیوز) عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان کے قومی اسمبلی کے 6 اور 13 صوبائی حلقوں میں ووٹنگ کے دوران حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے 1817 پولنگ سٹیشنز میں سے 258 انتہائی حساس اور 564 حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کردیئے گئے۔
ملتان میں جنرل الیکشن 2018 کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، شہر کے 6 قومی اور 13 صوبائی حلقوں میں 1817 پولنگ سٹیشنز قائم ہونگے جن میں 258 انتہائی حساس اور 564 حساس پولنگ سٹیشنز پر ایچ ڈی اور نائٹ ویژن کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔ ان کیمروں کی فوٹیج کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا تاکہ الیکشن کے دن تمام حساس پولنگ سٹیشنز کو مانیئٹر کیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔