'الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کو اپنی معاونت کیلئے بلایا ہے'

Last Updated On 21 July,2018 11:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کو اپنی معاونت کیلئے بلایا ہے، ملک میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے فوج کی معاونت لی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کو آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت اپنی معاونت کیلئے بلایا ہے، الیکشن کمیشن نے ملک میں شفاف اورغیرجانبدار انتخابات کے لیے فوج کی معاونت لی ہے، مسلح افواج دیے گئے مینڈیٹ کو بخوبی ادا کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج پاکستانی عوام کو جمہوری حق ادا کرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔

Advertisement