جے یو پی نورانی گروپ کا خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان

جے یو پی نورانی گروپ کا خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان

این اے 131 لاہور میں مسلم لیگ نون کیلئے اچھی خبر، جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نے سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں سعد رفیق نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ سابق وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے پھیکے پڑ گئے، نواز لیگ سب سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ سعد رفیق نے کہا کہ سلیکشن نہیں ہو سکتی، فیصلہ عوام کریں گے۔ جب فیصلوں سے انتقام کی بو آئے گی، اس کا ردعمل تو آئے گا۔

اس موقع پر مولانا اویس نورانی نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے کبھی کسی کی عزت نہیں کی، ایسے شخص کی جماعت کو سیاسی نہیں سمجھتا، جمعیت سے وابستہ تمام افراد خواجہ سعد کو ووٹ دیں گے، فیصلوں کیخلاف الیکشن میں ردعمل آئے گا۔