ملتان: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں امن پسند ہوں لیکن ووٹ کے تقدس کو چوٹ پہنچی تو جان لڑا دوں گا۔
ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف ایفی ڈرین کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف رات 12 بجے فیصلہ سنایا گیا، حنیف عباسی کو اس لئے جکڑا کیونکہ شیخ چلی 70 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حنیف عباسی کا الیکشن ملتوی کر کے اچھا کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا ملکی معیشت کو مضبوط کیا، ہم نے 25 جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا کر عمران خان کی سیاست کو دفن کرنا ہے۔
ن لیگ کے صدر نے کہا کہ عام آدمی کے لئے جو منصوبے بنائے سب جانتے ہیں، میٹرو بس بھی ملتان کے لئے تحفہ ہے، عمران خان مجھ پر الزامات لگاتا ہے لیکن ثبوت نہیں دیتا، ملتان میٹرومیں دھیلے کی کرپشن نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں امن پسند ہوں لیکن ووٹ کے تقدس کو چوٹ پہنچی تو جان لڑا دوں گا۔