ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمران خان کی درخواست خارج

ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمران خان کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ 26 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو جاری نوٹس بحال ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران لاہور، ساہیوال اور لودھراں میں جلسے کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجا تھا جس کے خلاف عمران خان نے عدالت سے رجوع کیا۔