عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن کیلئے نااہل، درخواست دائر

عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن کیلئے نااہل، درخواست دائر

یہ درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب بلوچ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، انہوں نے سیتا وائٹ کے حوالے سے اپنی بیٹی ٹیریان کے بارے میں جھوٹ بولا، وہ بیرونِ ملک اسے اپنی بیٹی تسلیم کر چکے ہیں لیکن پاکستان میں انکاری ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔