دھاندلی کے تمام حربوں کے باوجود اپ سیٹ نظر آئے گا، شہباز شریف

دھاندلی کے تمام حربوں کے باوجود اپ سیٹ نظر آئے گا، شہباز شریف

میاں شہباز شریف کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ن لیگ ملک کی اہم سیاسی قوت ہے، اسے انتخابی نتائج ظاہر کر دیں گے، دھاندلی کے تمام حربوں کے باوجود اپ سیٹ نظر آئے گا، ہم عوام کے اعتماد کو روندنے کی اجازت نہیں دیں گے، بیلٹ باکس ہی جمہوریت کی اصل طاقت ہے، بیلٹ پیپر کی عزت پر حرف آیا تو ردعمل ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الزم تراشیوں کے ذریعے ن لیگ کی مقبولیت کو توڑا نہیں جا سکتا۔ نواز شریف ایک جذبے اور تحریک کا نام ہے جو ہر جگہ محسوس کی جا رہی ہے، اڈیالہ جیل میں بند کرنے والے اس عمل پر پریشان کیوں ہیں؟