مختلف برانڈز، ریسٹورنٹس کا ووٹ دینے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

مختلف برانڈز، ریسٹورنٹس کا ووٹ دینے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

آن لائن ٹیکسی سروس کل ووٹرز کو خصوصی رعایت دے گی، کپڑوں کی مشہور برانڈز گل احمد اور ثناء سفیناز نے بھی انگوٹھے پر ووٹ کا نشان دکھا کر کسٹمرز کے لیے رعایت کا اعلان کیا ہے۔

 ووٹ کے بعد ایکسپریسو کیفے جا کر مفت کافی بھی انجوائے کریں، منہ میٹھاکرنا ہو توا ووٹ ڈالنے کے بعد فوراً  ڈیل فرایو  کا رخ کیا جاسکتا ہے جہاں مفت بیکری آئٹم ملیں گی۔

کبابستان چلیں جہاں آپ کو 15 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گی، ہلکی پھلکی بھوک میں برگر لیب یا برگر ان لا چلیں جائیں اور اگر فریش ہونا ہے تو ڈائیلاگ  جا کر فریش منٹ لیمونیڈ بالکل مفت پیا جاسکتا ہے۔