خوشاب (دنیا نیوز ) خوشاب میں 70 سالہ روایت ٹوٹ گئی، گاؤں کھکھ کلاں میں خواتین نے پہلی بار حق رائے دہی استعمال کیا، صوابی میں جرگے کے حکم پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔
خوشاب میں گاؤں کھکھ کلاں کی خواتین کے لیے تاریخی دن آگیا، 70 سال میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا تاہم اس کے برعکس صوابی میں جرگے نے خواتین کو حق رائے دہی کے استعمال سے روک دیا۔
کوٹ مومن کے حلقہ این اے 89 للیانی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملی۔ خواتین کے پولنگ بوتھ پر کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی خاتون پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔ شمالی وزیرستان میں خواتین نے پولنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔ خواتین کا موقف ہے کہ پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ تعینات ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتیں۔