لاہور: (دنیا نیوز) غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ 61 کیساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 40 کے ساتھ تیسرے نمبر پر، آزاد اُمیدواروں کو 12 اور ایم ایم اے کو 11 نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔
الیکشن 2018ء کے حوالے سے قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی حاصل کردہ نشستوں کی تفصیل اور اب تک کے حتمی اعداد وشمار اس طرح ہیں۔
قومی اسمبلی کی نشستیں
این اے 6 لوئر دیر
این اے 6 لوئر دیر کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محبوب شاہ 54 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا اسد اللہ 31 ہزار 404 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 208 خیرپور
این اے 208 خیرپور کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ 83 ہزار 121 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جی ڈی اے کے سید غوث علی شاہ 26 ہزار 145 ووٹ لے سکے۔
این اے 77 نارووال
این اے 77 نارووال کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مہناز اکبر عزیز 1 لاکھ 11 ہزار 216 ووٹ لے کر کامیاب رہی جبکہ آزاد امیدوار طارق انیس 61 ہزار 918 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 173 بہاولپور
پنجاب اسمبلی کے حلقے 173 بہاولپور کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نجیب الدین اویسی 79 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کی خدیجہ وارن 50 ہزار 420 ووٹ حاصل کر سکی۔
این اے 170 بہاولپور
قومی اسمبلی کے حلقے 170 بہاولپور کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے فاروق اعظم 84 ہزار 355 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے بلیغ الرحمن 74 ہزار 298 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 215 سانگھڑ
این اے 215 سانگھڑ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی ڈی اے کے حاجی خدا بخش 47 ہزار 262 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نوید ڈیرو 34 ہزار 80 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 158 شجاع آباد
قومی اسمبلی کے حلقے 158 شجاع آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 61 راولپنڈی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 کے تمام 299 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عامر کیانی ایک لاکھ 5 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مخالف امیدوار ابرا احمد 60 ہزار125 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 160 لودہراں
قومی اسمبلی کے حلقے 160 لودھراں کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان خان کانجو ایک لاکھ 25 ہزار 740 ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے محمد اخترخان کانجو ایک لاکھ 15 ہزار 321 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 2 سوات
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 2 سوات کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آ ئی کے حیدر علی خاں 47 ہزار 17 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیر مقام 33 ہزار 87 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 59 راولپنڈی
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار آبائی حلقے سے بھی ہار گئے، این اے 59 کے 299 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور 89 ہزار 55 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار 66 ہزار 369 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 118 ننکانہ
این اے 118 ننکانہ صاحب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ 63 ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی شذرہ منصب علی 60 ہزار 769 ووٹ حاصل کر سکی۔
این اے 155 ملتان ٹو
قومی اسمبلی کے حلقہ سے ملک محمد عامر ڈوگر 88567 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار محمد طارق رشید 71456 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 106 فیصل آباد
قومی اسمبلی کے حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار نثار احمد 44437 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل ن لیگ کے امیدوار رانا ثناءاللہ 43838 ووٹ حاصل کر کے شکست سے دوچار ہوئے۔
این اے 62 راولپنڈی
حلقہ کے تمام 353 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک لاکھ 17 ہزار 718 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری 91 ہزار 312 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 93 خوشاب
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے مطابق تحریک انصاف کے عمر اسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک 70 ہزار 401 ووٹ لے سکیں۔
این اے 53 اسلام آباد
غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 92 ہزار 891 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 44 ہزار 314 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 131 لاہور
قومی اسمبلی کے حلقے میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 84 ہزار 313 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 96 میانوالی
این اے 96 میانوالی کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امجد علی خان 1 لاکھ 56 ہزار 65 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے حمیر حیات خان 54 ہزار 179 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 192 ڈی جی خان
اس حلقے سے شہباز شریف کو میں شکست ہو گئی، پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری 80 ہزار 522 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف 67 ہزار 608 ووٹ لے سکے۔
این اے 108 فیصل آباد
قومی اسمبلی کے حلقے سے عابد شیر علی کو بھی شکست ہو گئی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے فرخ حبیب ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لے سکے۔
این اے 249 کراچی
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 35 ہزار 344 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ شہباز شریف 34 ہزار 626 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 93 خوشاب
این اے 93 خوشاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے مطابق تحریک انصاف کے عمر اسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک 70 ہزار 401 ووٹ لے سکیں۔
این اے 120 شیخوپورہ
این اے 120 شیخوپورہ کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین 99 ہزار 674 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے علی اصغر منڈا 74 ہزار 165 حاصل کر سکے۔
این اے 25 نوشہرہ ون
قومی اسمبلی کے حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 61243 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔
این اے 224 ٹنڈوالہ یار
قومی اسمبلی کے حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار بچانی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 47081 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔
این اے 231 سجاول
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید ایاز علی شاہ شیرازی 80 ہزار 7 سو 25 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولوی محمد صالح الحداد 7956 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔
این اے 31 پشاور
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی 72 ہزار 822 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار الحاج غلام احمد بلور 40 ہزار 3 سو 72 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 209 خیرپور
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید فضل شاہ 84 ہزار 50 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے سید صدر الدین شاہ 60 ہزار 664 ووٹ لے سکے۔
این اے 210 خیرپور
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے جاوید علی شاہ 90 ہزار 718 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے کاظم علی شاہ 78 ہزار 525 ووٹ لے سکے۔
این اے 242 کراچی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے سیف الرحمان 27 ہزار 335 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے محمد اقبال 11 ہزار 823 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 197 کشمور
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے احسان الرحمن مزاری 84 ہزار 742 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے کے شمشیر علی مزاری 47 ہزار 326 ووٹ لے سکے۔
این اے 99 چنیوٹ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محمد 81 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوارغلام عباس 64 ہزار 307 ووٹ لے سکے۔
این اے 234 دادو
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عرفان علی لغاری 96 ہزار 38 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے لیاقت علی جتوئی 82 ہزار 730 ووٹ لے سکے۔
این اے 105 فیصل آباد
مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں فاروق ہار گئے، تحریک انصاف کے رضا نصراللہ گھمن نے میدان مار لیا۔ تحریک انصاف کے رضا نصراللہ نے 77662 ووٹ حاصل کئے، ن لیگ کے میاں فاروق 56414 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 231 سجاول
سندھ بھر میں زیادہ ووٹ، ایاز علی شاہ شیرازی نے ایک لاکھ 29 ہزار 980 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل مولوی محمد صالح 11 ہزار 177 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر
این اے 50 فاٹا
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے مولانا جمال الدین 10 ہزار 329 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے دوست محمد خان 8 ہزار 293 ووٹ لے سکے۔
این اے 71 گجرات
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری عابد رضا 88 ہزار 588 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے محمد الیاس چودھری 81 ہزار 538 ووٹ لے سکے۔
این اے 252
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے آفتاب جہانگیر 21 ہزار 65 ووٹ لے کر کامیاب، ایم کیو ایم کے عبدالقادر خانزادہ 17 ہزار 858 ووٹ لے سکے۔
این اے 220 عمر کوٹ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ، پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور 1 لاکھ 62 ہزار 979 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے مخدوم شاہ محمود قریشی 1 لاکھ 4 ہزار 267 ووٹ لے سکے۔
این اے 73 سیالکوٹ
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے خواجہ آصف 1 لاکھ 16 ہزار 957 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے عثمان ڈار 1 لاکھ 15 ہزار 464 ووٹ لے سکے۔
این اے 245 کراچی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے عامر لیاقت 56 ہزار 615 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب، ایم کیو ایم کے فاروق ستار 35 ہزار 235 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا نے 20 ہزار 580 ووٹ لئے۔
این اے 102 فیصل آباد
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریکِ انصاف کے نواب شیر ایک لاکھ 9 ہزار 708 ووٹ لے کر کامیاب رہے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے طلال چودھری 97 ہزار 869 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد یعقوب شیخ 79 ہزار 510 ووٹ لے کر کامیاب، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے مولانا فضل الرحمان 51 ہزار 284 ووٹ لے سکے۔
این اے 70 گجرات
غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریکِ انصاف کے سید فیض الحسن شاہ 96 ہزار 300 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے چودھری جعفر اقبال 55 ہزار400 ووٹ حاصل کر سکے۔ پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ 41 ہزار 900 وٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 181 مظفر گڑھ
غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار سلطان محمود 54 ہزار 151 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے غلام مصطفیٰ کھر 48 ہزار 916 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 159 ملتان
غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے رانا قاسم نون ایک لاکھ 2 ہزار 606 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے ذوالقرنین بخاری 99 ہزار 374 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 163 وہاڑی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ ن کے لیگ کے ساجد مہدی 70 ہزار 325 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے اسحاق خان 56 ہزار 873 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 23 چارسدہ
غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے اورنگزیب 59 ہزار 371 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے کے ظفر علی 41 ہزار 391 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 24 چارسدہ
غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے فضل محمد 83 ہزار 890 ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے اسفندیار ولی 60 ہزار 112 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 45 کرم ایجنسی
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے منیر خاں اورکزئی 16 ہزار 353 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے سید جمال 13 ہزار 601 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 39
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد یعقوب شیخ 79 ہزار 510 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے کے مولانا فضل الرحمان 51 ہزار 284 ووٹ لے سکے۔
این اے197 کشمور
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار احسان الرحمان 77 ہزار 413 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے کے شمشیر علی مزاری 48 ہزار 619 ووٹ لے سکے۔
این اے 115 جھنگ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کی غلام بی بی 91 ہزار 434 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار محمد احمد 68 ہزار 616 ووٹ لے سکے۔
این اے 14 مانسہرہ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک سجاد اعوان 90 ہزار 579 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے زرگل خان 63 ہزار 235 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 13 مانسہرہ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار صالح محمد 93 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں 84 ہزار 129 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 182 مظفر گڑھ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپیلز پارٹی کے مہر ارشاد احمد خان 48 ہزار 3 ووٹ لے کر کامیاب، پاکستان عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی 47 ہزار 1 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 167 بہاولنگر
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے عالم داد لالیکا 91 ہزار 349 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے میاں ممتاز احمد متیانہ 49 ہزار 526 ووٹ لے سکے۔
این اے 175 رحیم یار خان
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے سید مبین احمد 96 ہزار 967 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے خواجہ غلام رسول 89 ہزار 113 ووٹ لے سکے۔
این اے 230 بدین
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جی ڈی اے کی فہیمدہ مرزا 96 ہزار 875 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے رسول بخش 96 ہزار 15 ووٹ لے سکے۔
این اے 9 بونیر
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے شیر اکبر خان 58 ہزار 37 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے کامران خان 38 ہزار 358 ووٹ لے سکے۔
این اے 235 دادو
غیر حتمی،غیر سرکاری نتیجہ پیپلزپارٹی کے رفیق احمد جمالی 81ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب تحریک انصاف کے کریم علی جتوئی 63 ہزار 8 ووٹ لے سکے
این اے 232 ٹھٹھہ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کی شمس النساء ایک لاکھ 52 ہزار 691 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے ارسلان بخش بروہی 18 ہزار 900 ووٹ لے سکے۔
این اے 272 لسبیلہ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار اسلم بھوتانی 32 ہزار 314 ووٹ لے کر کامیاب، بی اے پی کے جام کمال 22 ہزار ووٹ لے سکے۔
این اے 201 لاڑکانہ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو 95 ہزار ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈے اے کے اللہ بخش انڑ 68 ہزار 240 ووٹ لے سکے۔
این اے 37 ٹانک
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے اسد محمود 28 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے حبیب اللہ کنڈی 16 ہزار 599 ووٹ لے سکے۔
این اے 163 وہاڑی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ساجد مہدی شاہ 70 ہزار 325 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے اسحاق خان خاکوانی 56 ہزار 873 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 187 لیہ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے عبدالمجید خان 93 ہزار 903 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار سردار بہادر خان 88 ہزار 225 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 114 جھنگ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے محبوب سلطان 1 لاکھ 6 ہزار 43 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے فیصل صالح حیات 1 لاکھ 5 ہزار 454 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 210 خیرپور
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید جاوید علی شاہ 90 ہزار 718 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے سید کاظم علی شاہ 78 ہزار 525 ووٹ لے سکے۔
این اے 221 تھرپارکر
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے پیر نور محمد شاہ جیلانی 63 ہزار 501 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی 46 ہزار 340 ووٹ لے سکے۔
این اے 156 ملتان
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 سے پاکستان تحریکِ اںصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی 93497 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعید انصاری نے 73529 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 193 راجن پور
قومی اسمبلی کے حلقہ کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر خان لغاری 87915 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار شیر علی گورچانی ناکام رہے۔
این اے 246 کراچی
لیاری کے حلقہ این اے 246 میں پیپلز پارٹی کو بڑی شکست، تحریک انصاف کے عبدالشکور شاد 52750 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، تحریک لبیک پاکستان کے احمد 42345 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 39325 ووٹ لینے میں کامیاب، حلقہ این اے 246 میں پیپلزپارٹی کا تیسرا نمبر
پیپلز پارٹی کا لیاری میں صفایا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی لیاری کو نہ بچا سکے، تاریخ میں پہلی مرتبہ لیاری سے شکست ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے ملیر سے اپنی مضبوط نشست کھو دی۔ پیپلز پارٹی کے این اے 237 ملیر سے مضبوط امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عبدالحکیم بلوچ کو 25 سال میں پہلی مرتبہ شکست ہوئی۔ پیپلز پارٹی ملیر سے قومی اسمبلی کی 2 نشستیں بچانے میں کامیاب رہی، پیپلزپارٹی ملیر کے علاقے پر مشتمل حلقے این اے 236 اور 238 پر کامیابی حاصل کر سکی۔
شہرِ قائد سے ایم کیو ایم پاکستان کا صفایا
این اے 243، 242، 241، 238، 236 میں ایم کیو ایم پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ این اے 244 کی سیٹ بھی ایم کیو ایم نہ بچا سکی، این اے 247، 245 دونوں نشست ڈاکٹر فاروق ستار کے ہاتھ سے نکل گئی۔
این اے 250، 249 میں ایم کیو ایم پاکستان کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عزیز آباد کے علاقے پر مشتمل این اے 254 کا حلقہ بھی ایم کیو ایم کے ہاتھوں سے گیا۔ این اے 252 اور 256 کی نشستیں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ہاتھوں میں نہ آئی۔ پورے شہر سے ایم کیو ایم پاکستان این اے 253 اور 255 لینے کامیاب رہی۔
این اے 262 پشین
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے کمال الدین 50 ہزار 258 ووٹ لے کر کامیاب، پی کے میپ محمد عیسی 28 ہزار 344 ووٹ لے سکے۔ بی اے پی کے ڈاکٹر گوہر اعجاز 13 ہزار 387 ووٹ لے سکے۔
این اے 5 دیر بالا
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت اللہ 66 ہزار 545 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ 57 ہزار657 ووٹ لے سکے۔
این اے 139 الہٰ آباد
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمد اسحاق ایک لاکھ 21 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے عظیم الدین زاہد ایک لاکھ 12 ہزار 693 ووٹ لے سکے۔
این اے 214 شہید بے نظیر آباد
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ایک لاکھ 10 ہزار 902 ووٹ لے کر کامیاب، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زین العابدین 54 ہزار 676 ووٹ لے سکے۔
این اے 35 بنوں
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک لاکھ 13 ہزار 822 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے اکرم خان درانی ایک لاکھ 6 ہزار 820 ووٹ لے سکے۔
این اے 247 کراچی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے عارف الرحمان علوی 91 ہزار 20 ووٹ لے کر کامیاب، ٹی ایل پی کے زمان علی جعفری 24 ہزار 680 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، ایم کیو ایم کے فاروق ستار 24 ہزار 146 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 200 لاڑکانہ
پنجاب اسمبلی کی نشستیں
پی پی 202 ساہیوال
پنجاب اسمبلی کے حلقہ سے حاصل ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال 45132 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں۔
پی پی 201 ساہیوال
پاکستان تحریک اںصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال 44221 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدِمقابل کوئی بھی امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔
پی پی 295 راجن پور
صوبائی اسمبلی کے سے ملنے والے غیر حتمی سر غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک 57414 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار پرویز اقبال گورچانی ہار گئے۔
پی پی 202 ساہیوال
پنجاب اسمبلی کے حلقہ سے حاصل ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال 45132 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں۔
پی پی 200 ساہیوال
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ریاض احمد خان 43694 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی وحید اصغر ڈوگر 39315 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 284 لیہ پانچ
آزاد امیدوار سید رفاقت علی گیلانی 22012 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ہاشم حسین 13102 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 246 بہاولپور ٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار سمیع اللہ چودھری 40780 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار 24413 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 23 چکوال
پی پی 23 چکوال کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سردار آفتاب اکبر خان 77 ہزار 949 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک لبیک کے تنویر حسین 15 ہزار 783 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 173
حلقہ پی پی 173 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سرفراز حسن 69 ہزار 686 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 27 ہزار 644 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 289 ڈیرہ غازی خان
پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد حنیف 35 ہزار 389 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کی شاہینہ کریم 18 ہزار 498 ووٹ حاصل کر سکی۔
پی پی 13 راولپنڈی
راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 13 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حاجی امجد محمود 39824 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے سردار افضل 12505 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 231 وہاڑی
پی پی 231 وہاڑی کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عرفان عقیل دولتانہ 17 ہزار 116 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی 16 ہزار 96 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 254 بہاولپور
پنجاب اسمبلی کے حلقے 254 بہاولپور کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے افتخار حسین 36 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے عامر علی شاہ 27 ہزار 403 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 138 شیخوپورہ
پنجاب اسمبلی کے حلقے 138 شیخوپورہ کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) عبدالرئوف 34 ہزار 474 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے اشفاق ورک 21 ہزار 87 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 199 ساہیوال
پنجاب اسمبلی کے حلقے 199 ساہیوال کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نوید اسلم 41 ہزار 660 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے ارشاد حسین 28 ہزار 124 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 96 چنیوٹ
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کی سلیم بی بی 29 ہزار 668 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے ثقلین انور 26 ہزار 406 ووٹ لے سکے۔
پی پی 100 فیصل آباد
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے ظہیر الدین 40 ہزار 700 ووٹ لے کر کامیاب، ن لیگ کے عفت معراج اعوان 26 ہزار 656 ووٹ لے سکے۔
پی پی 236 وہاڑی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے جہانزیب کھچی 38 ہزار 10 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے اظہر احمد خان 20 ہزار 488 ووٹ لے سکے۔
پی پی 257 رحیم یار خان
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے مسعود احمد 36 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب، ن لیگ کے محمد اسلام اسلم 26 ہزار 953 ووٹ لے سکے۔
پی پی 162 لاہور
مسلم لیگ ن کے امیدوار نے عبدالعلیم خان کو شکست دیدی، ن لیگ کے محمد یاسین عامر نے 42 ہزار 12 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، علیم خان 41 ہزار 290 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 236 وہاڑی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد جہانزیب خان 38 ہزار 10 ووٹ لے کر کامیاب، ن لیگ کے اظہر احمد خان یوسفزئی 20 ہزار 488 ووٹ لے سکے۔
پی پی 285 ڈی جی خان
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ داؤد سلیمانی 27 ہزار 840 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار سردار میر بادشاہ قیصرانی 26 ہزار 312 ووٹ لے سکے۔
پی پی 240 بہاولنگر
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد جمیل 23 ہزار 639 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے میاں ممتاز احمد 17 ہزار 766 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 240 بہاولنگر
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد جمیل 23 ہزار 639 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے میاں ممتاز احمد 17 ہزار 766 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 36 سیالکوٹ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے محمد اخلاق 51 ہزار 465 ووٹ لے کر کامیاب، ن لیگ کے چودھری محمد اکرم 42 ہزار 490 ووٹ لے سکے۔
پی پی 256 رحیم یار خان
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے عامر نواز خان 36 ہزار 367 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے قاضی احمد سعید 31 ہزار 460 ووٹ لے سکے۔
پی پی 255 رحیم یار خان
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے غضنفر علی خان 40 ہزار 280 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے سید محمد مسعود 38 ہزار 954 ووٹ لے سکے۔
پی پی 99 فیصل آباد
غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے علی اختر 49 ہزار 159 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے اکبر علی 43 ہزار 735 ووٹ لے سکے۔
پی پی 41 سیالکوٹ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے عطاالحسن 26 ہزار 869 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار عبدالوحید میو 15 ہزار 505 ووٹ لے سکے۔
پی پی 291 ڈی جی خان
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار محی الدین خان 42 ہزار 141 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے محمد قادر خان 40 ہزار 33 ووٹ لے سکے۔
پی پی 229 وہاڑی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے محمد یوسف 40 ہزار 421 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے ہمایوں افتخار 26 ہزار 309 ووٹ لے سکے۔
پی پی11 فیصل آباد
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے شکیل شاہد 57 ہزار 414 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے اسرار احمد خان 51 ہزار 614 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 286 ڈی جی خان
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار عثمان بزدار 26 ہزار 897 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار خواجہ نظام المحمود 18 ہزار 668 ووٹ لے سکے۔
پی پی 69 حافظ آباد
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار مامون جعفر تارڑ 58 ہزار 337 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے شاہد حسین 51 ہزار 644 ووٹ لے سکے۔
پی پی 268 مظفر گڑھ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ مسلم لیگ ن کے ملک غلام قاسم 30 ہزار 432 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار رانا اورنگزیب 29 ہزار 251 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 79 سرگودھا
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا منور حسین 54 ہزار 237 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے فیصل جاوید 38 ہزار 923 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 147 لاہور
مسلم لیگ ن کے رہنما مجتبی شجاع الرحمن 63 ہزار 297 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے محمد طارق سعادت 28 ہزار 887 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 126 جھنگ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار محمد معاویہ 65 ہزار 212 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار شیخ شیراز اکرم 32 ہزار 764 ووٹ لے سکے۔
پی پی 155 لاہور
مسلم لیگ نون کے رہنما ملک غلام حبیب اعوان 39514 ووٹ لے کر کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے جاوید انور اعوان 18591 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 260 رحیم یار خان
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارشد جاوید 35 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب پی ٹی آئی کے عبدالماجد 27 ہزار 644 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 264 رحیم یار خان
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید عثمان محمود 51 ہزار 451 ووٹ لے کر کامیاب
پی پی 72 سرگودھا
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے صہیب احمد ملک 64 ہزار 682 ووٹ لے کر کامیاب رہے، پاکستان تحریکِ انصاف کے حسن انعام پراچا 55 ہزار 441 ووٹ حاصل کر سکے۔
سندھ اسمبلی کی نشستیں
پی ایس 45 سانگھڑ
پی ایس 45 سانگھڑ کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے شاہد تھیم 43 ہزار 790 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد رنجش 38 ہزار 742 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 36 نوشہروفیروز
پی ایس 36 نوشہروفیروز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ جی ڈی اے کے عارف مصطفیٰ جتوئی 47 ہزار 332 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضیاء الحسن 45 ہزار 966 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی ایس 107 کراچی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹی ایل پی کے یونس سومرو 26 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے محمد اصغر خان 15 ہزار 915 ووٹ حاصل کر سکے۔
عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو 4 حلقوں میں شکست، جمشید دستی مظفر گڑھ کے این اے 182، 184، 185 اور پی پی 276 سے امیدوار تھے۔ جمشید دستی رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان سے بھی قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار تھے۔
پی ایس 53 عمر کوٹ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ، پیپلز پارٹی کے تیمور تالپور 55 ہزار 155 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے دوست محمد 31 ہزار 623 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 103 کراچی
غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے بلال احمد 41 ہزار 451 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے کے محمد جنید مکاتی نے 17 ہزار 729 ووٹ حاصل کئے۔
پی ایس 101 کراچی
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 28 ہزار 34 ووٹ لے کر کامیاب، ایم کیو ایم کے محمد ہارون صدیقی نے 11 ہزار 534 ووٹ لئے۔
پی ایس 108 کراچی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے سید عبدالرشید 16 ہزار 821 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے ناصر بلوچ 15 ہزار 577 ووٹ حاصل کر سکے، پیپلز پارٹی کے عبدالمجید نے 12 ہزار 252 ووٹ حاصل کئے۔
پی ایس 126
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے عمر عماری 337 ووٹ لے کر کامیاب، ایم کیو ایم کے آصف احمد خان نے 25 ہزار 68 ووٹ لئے۔
پی ایس 53 عمر کوٹ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے تیمور تالپور 55 ہزار 155 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے دوست محمد 31 ہزار 623 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 31 خیرپور
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم احمد کھرل 36 ہزار 392 ووٹ لے کر کامیاب جی ڈی اے کے اسماعیل شاہ 28 ہزار 692 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 54 تھرپارکر
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جی ڈی اے کے عبدالرزاق 27 ہزار 655 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے دوست محمد 24 ہزار 755 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 19 گھوٹکی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی 45 ہزار 413 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے علی گوہر خان مہر 42 ہزار 182 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 15 قمبر شہداد کوٹ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے غفور خان اسران 40 ہزار 100 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے صفدر علی عباسی 18 ہزار 800 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 56 تھرپارکر
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے فقیر شیر محمد 54 ہزار 310 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے ارباب توگاہی 32 ہزار 60 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی ایس 10 لاڑکانہ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 53 ہزار 266 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے امیر بخش بھٹو 35 ہزار 637 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی ایس 55 تھرپارکر
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد قاسم 47 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے ارباب انور جبار 33 ہزار 158ووٹ حاصل کر سکے۔
پی ایس 22 سکھر
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ خان 31 ہزار 492 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے علی گوہر خان مہر 24 ہزار 893 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 11 لاڑکانہ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جی ڈی اے کے معظم علی خان 32 ہزار 178 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو نے 21 ہزار 811 ووٹ حاصل کیے۔
پی ایس 29 خیرپور
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیراز راجپر 36 ہزار 780 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے محمد رفیق 33 ہزار 445 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 83 دادو
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو 51 ہزار 989 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے احسان اللہ جتوئی 38 ہزار 11 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 23 سکھر
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید اویس قادر 43 ہزار 721 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے محمد علی 36 ہزار 580 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 20 گھوٹکی
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جی ڈی اے کے علی گوہر خان 41 ہزار 496 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے علی نواز خان 12 ہزار 671 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 31 خیرپور
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم احمد کھرل 35 ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے اسماعیل شاہ 28 ہزار 204 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 34 نوشہرو فیروز
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ 49 ہزار 930 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے عبدالستار راجپر 24 ہزار 840 ووٹ لے سکے۔
پی ایس 33 نوشہرو فیروز
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سرفراز حسین شاہ 53 ہزار 950 ووٹ لے کر کامیاب، جی ڈی اے کے مقصود علی خشک نے 37 ہزار 670 ووٹ حاصل کیے۔
پی ایس 32 خیرپور
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جی ڈی اے کے سید محمد راشد شاہ 36 ہزار 137 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے نواب علی وسان 32 ہزار 52 ووٹ حاصل کر سکے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستیں
پی کے 29 بٹگرام
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تاج محمد خان 16754 کامیاب رہے۔
پی کے 31 مانسہرہ
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار بابر سلیم سواتی 38814 ووٹ لے کر اپنے مدمقابل امیدواروں کے مقابلے میں کامیاب رہے۔
پی کے 12 اپر دیر
دنیا نیوز کو موصول غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے سے ایم ایم اے کے امیدوار عنایت اللہ 22327 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔
پی کے 22 بونیر تین
غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ سے اے این پی کے امیدوار سردار حسین 21918 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔
پی کے 84 ہنگو دو
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار محمد ظہور 8000 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
پی کے 9، سوات آٹھ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کے حلقہ سے پاکستان تحریکِ اںصاف کے امیدوار محمود خان 17251 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں۔
پی کے 11 اپر دیر دو
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے 18672 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار اعظم خان کے حصے میں 10395 ووٹ آئے۔
پی کے 10 اپر دیر ون
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک بادشاہ حالح 19030 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار محمد علی نے 16001 ووٹ حاصل کیے۔
پی کے 41 ہری پور
پی کے 41 ہری پور کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ارشد ایوب خان 39 ہزار 775 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے راجہ فیصل 25 ہزار 774 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 50 مردان
پی کے 50 مردان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محمد عاطف 25 ہزار 807 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ اے این پی کے محمد ہارون خان 11 ہزار 739 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 61 نوشہرہ
پی کے 61 نوشہرہ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے پرویز خٹک 20 ہزار 647 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے پرویز احمد خان 16 ہزار 54 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 70 پشاور
پی کے 70 پشاور کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ فرمان 15 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے خوش دل خان 15 ہزار 357 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 95 ڈیرہ اسماعیل خان
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار احتشام جاوید 44 ہزار 228 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار مرید کاظم شاہ 39 ہزار 199 ووٹ لے سکے۔
پی کے 25 کوہستان
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار محمد دیدار 6 ہزار 720 ووٹ لے کر کامیاب، ایم ایم اے کے محمد ادریس 4 ہزار 799 ووٹ لے سکے، تحریک انصاف کے شیرین گل خان کے 2 ہزار 127 ووٹ
پی کے 86 کرک
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے ظفر اعظم 33 ہزار 72 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے ملک قاسم خان 30 ہزار 434 ووٹ لے سکے۔
پی کے 34 مانسہرہ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے سردار محمد یوسف 42 ہزار 884 لے کر کامیاب، آزاد امیدوار شہزاد محمد گشتاسپ خان 33 ہزار 393 ووٹ لے سکے۔
پی کے 85 کرک
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے میاں نثار گل 32 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے فرید خان طوفان 30 ہزار 800 ووٹ لے سکے۔
پی کے 90 بنوں
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 32 ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی ائی کے ملک عدنان خان 32 ہزار 628 ووٹ لے سکے۔
پی کے 89 بنوں
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے شاہ محمد خان 11 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار ڈاکٹر صاحب زمان 10 ہزار 349 ووٹ لے سکے۔
پی کے 87 بنوں
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیر اعظم خان 21 ہزار 47 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے زاہد اللہ خان 18 ہزار 136 ووٹ لے سکے۔
پی کے 57 چارسدہ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اے این پی کے شکیل بشیر خان 26 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب، قومی وطن پارٹی کے ارشد علی 21 ہزار 229 ووٹ لے سکے۔
پی کے 94 ٹانک
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے محمود احمد 27 ہزار 651 ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے غلام قادر 15 ہزار 482 ووٹ لے سکے۔
پی کے 97 ڈیرہ اسماعیل خان
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے علی امین خان 31 ہزار 84 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے قیوم نواز 14 ہزار 623 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 59 چارسدہ
غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے فضل شکور خان 30 ہزار 162 ووٹ لے کر کامیاب، اے این پی کے قاسم علی 19 ہزار 658 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی کے 98 ڈیرہ اسماعیل خان
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے لُطف الرحمان 19 ہزار 808 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار فخر اللہ 18 ہزار 842 ووٹ حاصل کر سکے۔
بلوچستان اسمبلی کی نشستیں
پی بی 44 پنجگور
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ سے سابق وزیرِاعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کامیاب رہے، انہوں نے اپنے مخالف امیدواروں کے مقابلے میں 7400 ووٹ حاصل کیے۔
پی بی 43 پنجگور
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ سے بی این پی اے کے امیدوار اسد اللہ 21020 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ابھی یہ نتیجہ غیر سرکاری اور غیر حتمی ہے۔ ان کے مدمقابل بی این پی کے امیدوار زاہد حسین 10160 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی بی 49 لسبیلہ
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق بی اے پی کے محمد صالح بھوتانی 30 ہزار 7 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے محمد شیر 8 ہزار 632 ووٹ لے سکے۔
پی بی 12 نصیر آباد
غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے نظام الدین لہڑی 5 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب
پی بی 20 پشین تین
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے سید فضل آغا 17 ہزار 851 ووٹ لے کر کامیاب، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے آغا سید لیاقت علی 11 ہزار 74 ووٹ لے سکے۔
پی بی 19 پشین ٹو
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم کے اصغر علی ترین 14 ہزار 378 ووٹ لے کر کامیاب، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سردار غلام مصطفیٰ 10 ہزار 760 ووٹ لے سکے۔
پی بی 18 پشین ون
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے عبدالوحید صدیقی 23 ہزار 790 ووٹ لے کر کامیاب، بی اے پی کے اسفند یار خان کاکڑ 14 ہزار 880 ووٹ لے سکے۔
پی بی 10 ڈیرہ بگٹی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی 24 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب، بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی 15 ہزار 161 ووٹ لے سکے۔
پی بی 28 کوئٹہ
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے مبین احمد 7 ہزار 364 ووٹ لے کر کامیاب، بلوچستان عوامی پارٹی کے طاہر محمود 5 ہزار 760 ووٹ لے سکے۔
پی بی 19 پشین
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے اصغر علی ترین 14 ہزار 378 ووٹ لے کر کامیاب، پی کے میپ کے غلام مصطفیٰ خان 10 ہزار 760 ووٹ لے سکے۔
پی بی 51 گوادر
غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق بی این پی کے میر حمل کلمتی 29 ہزار 228 ووٹ لے کر کامیاب، بلوچستان عوامی پارٹی کے یعقوب بزنجو 16 ہزار 984 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی بی 50 لسبیلہ
غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق بی اے پی کے جام کمال خان 29 ہزار 295 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار نصراللہ محمود 19 ہزار 200 ووٹ لے سکے۔
اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کی فہرست