لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کو موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج درج ذیل ہیں، جہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ابتک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 103 جبکہ ن لیگ 59 سیٹوں پر آگے ہے۔
الیکشن دوہزار اٹھارہ کا سب سے پہلا مکمل نتیجہ نشر کرنے کا اعزاز دنیا نیوز نے حاصل کیا، این اے 156 ملتان سے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کامیاب ہوئے ۔
این اے 193 کے بھی مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج دنیا نیوز کو موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد جعفر خان لغاری 87915 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ پی پی 295 سے تحریک انصاف کے سردار فاروق امان اللہ دریشک 57414 ووٹس لیکر کامیاب ہوئے۔
پی پی 201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 44221 ووٹس حاصل کیے۔
دنیا نیوز کو موصول ہونے والے مکمل نتائج کے مطابق پشاور این اے 31 سے تحریک انصاف کے شوکت علی 72822 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 29 بٹ گرام سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار تاج محمد خان 16754 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
پی کے 31 مانسہرہ سے تحریک انصاف کے بابر سلیم سواتی 38814 ووٹ حاصل کیے کرکے کامیاب ہوئے۔
عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے, جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بنی گالہ میں الیکشن رزلٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی اب تک کی فہرست: