اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈائریکٹرالیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کا ٹرن آؤٹ آؤٹ 51.85 فیصد رہا، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں 114، ن لیگ نے 63 اور پیپلز پارٹی نے 43 نشستیں حاصل کی ہیں۔ 832 حلقوں کےنتائج موصول ہو چکے ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 840 حلقوں میں انتخابات ہوئے جن میں سے 832 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کے دوردرازعلاقوں سے 8 نتائج آناباقی ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے258،259،269،270 جبکہ کےصوبائی حلقوں 8،9،10،40،44 کےنتائج موصول نہیں ہوئے۔
ندیم قاسم نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 114، ن لیگ نے 63 اور پیپلزپارٹی نے 43 نشستیں جیتی ہیں اور ایم ایم اے کی 11 اورمتحدہ کی 6 نشستیں ہیں۔ 14 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 127، تحریک انصاف کی 123 نشستیں ہیں۔ ڈائریکٹر الیکشن کمشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ابھی تک کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی، پنجاب میں 55، سندھ میں 48، بلوچستان 44، کے پی میں 45 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، بلوچستان اسمبلی میں بی این پی 14 اورایم ایم اے کی 9 نشستیں ہیں۔ کےپی میں ایم ایم اے کی 10نشستیں ہیں۔