این اے 124: حمزہ شہباز نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں

این اے 124: حمزہ شہباز نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں

این اے 124 کے آر او شاہد بشیر نے حمزہ شہباز کے انتخابی اخراجات درست قرار دیئے۔ لیگی رہنما نے پبلی سٹی کے لیے 15 لاکھ روپے استعمال کیے، لاہور کے قومی اسمبلی کے پہلے حلقے کے کامیاب امیدوار نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروائی۔ ریٹرننگ افسر نے حمزہ شہباز کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔