خوشحال خان ایکسپریس کی 7بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، متعدد مسافر زخمی

Last Updated On 16 September,2018 11:05 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کی 7بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ٹرین کراچی سے آ رہی تھی، جنڈ کے قریب پہنچنے پر پٹڑی سے اتر گئی۔

کراچی سے آنے والی خوشحال خان ایکسپریس جنڈ کے قریب پٹڑی سے اترگئی، ٹرین اٹک ریلوے سٹیشن کی جانب رواں دواں تھی، ذرائع کے مطابق ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتریں جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح سویرے پیش آیا تاحال امداد کیلئے ریلوے حکام نہ پہنچ سکے، حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں کو زخمی حالت میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے، ہزاروں مسافر منزل پر پہنچنے کی بجائے حبس کے موسم میں انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔
 

Advertisement