خورشیدہ شاہ کی شہباز شریف سے ملاقات، نیب کارروائیوں پر تبادلہ خیال

Last Updated On 17 October,2018 11:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نیب کارروائیوں اور اسمبلی اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مریم اورنگزیب، مائزہ حمید، کھیل داس، آصف کرمانی، جنید انوار چودھری، طاہرہ اورنگزیب شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نے کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف ضمیر کا قیدی ہے، اس ملک کی خدمت اگر کسی نے کی تو وہ شہبازشریف ہے، کوئی کرپشن نہیں، سر نہ جھکانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پہلے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دی گئی، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیچھے وہی ہٹیں گے جو زیادتی کر رہے ہیں۔

سینیٹرمشاہد اللہ کا کہنا تھا نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ سزا انہیں نہیں پاکستان کو دی جا رہی ہے۔

 

Advertisement