ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر من وعن عمل کیا جائے گا، اسد عمر

Last Updated On 18 October,2018 11:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ روکنے کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات تسلیم کر لیے، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جدید معیارات اپنانے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر من وعن عمل کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے وفد نے اپنے سربراہ گارڈن ہک کی صدارت میں وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں ایشیا پیسیفک گروپ نے بڑی موثر ملاقاتیں کیں، اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کی روک تھام، نیب کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بریفنگ

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے جدید معیارات اپنے کے لیے پرعزم ہے، ایف اے ٹی ایف کے ساتھ آئندہ بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا اور ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
 

Advertisement