نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں محفل میلاد کا انعقاد

Last Updated On 20 October,2018 05:06 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی جاتی امرا پہنچی ۔ محفل میلاد میں حمد و ثنا اور نعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی۔ نواز شریف نے اپنے والد،بھائی اور اہلیہ کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کی ۔ 

Advertisement