اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز مسترد کر دئیے۔
اپویشن نے کہا ہے کہ حکومت نے آئینی ذمہ داری کو ہی ٹی او آرز بنا دیا، اپوزیشن کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
پارلیمان کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شفقت محمود کے زیر صدارت ہوا جس میں حکومت کی جانب سے 33 الفاظ پر مبنی مختصر ترین ٹی او آرز پیش کیے گئے۔
حکومتی ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی انکوائری کرے کہ کیا الیکشن کمیشن نے ایمانداری سے انتخابات کرائے؟ انکوائری کی جائے کہ کیا انتخابات ایماندارانہ، شفاف اور قانون کے مطابق تھے؟ تحقیقات کی جائیں کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی بدعنوانی کے سدباب کا کیا انتظام کیا؟
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی اور آرز کے جواب کے لیے کوئی وقت نہیں مانگا، حکومت نے کہا ہے ایک ہفتے بعد دوبارہ اجلاس ہوگا۔