موسیٰ گیلانی کے چالان پر ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کا تبادلہ کر دیا گیا

Last Updated On 08 December,2018 02:02 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسٰی گیلانی کا چالان کرنے والے ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ آصف بگھیو کا تبادلہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ٹو میں کر دیا گیا۔ یہ چالان کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کراچی کے علاقے میٹروپول کے قریب ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر موسیٰ گیلانی کی لینڈ کروزر کو روکا گیا، گاڑی پر کالے شیشے اور سابق وزیراعظم پاکستان کی فینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی تھی۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتاردی جبکہ موسیٰ گیلانی کو پانچ سو بیس روپے کا چالان تھماتے ہوئے قانون کی پابندی کرنے کی تنبیہ کی تھی۔
 

Advertisement