انصاف کا تقاضا ہے جس نے ملک لوٹا اسے بچ کر نہیں جانا چاہیے: اسد عمر

Last Updated On 13 December,2018 10:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر کا کہنا ہے انصاف کا تقاضا ہے جس نے ملک لوٹا اسے بچ کر نہیں جانا چاہیے، عام عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کی فلاح کیلئے کام کرنیوالوں کی قدر کرتا ہوں، پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، عوام سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انصاف کا تقاضا یہ ہے اگر جیب کاٹنے والےکو جیل ہوتی ہے تو ملک لوٹنے والے کو بھی ہو۔

 

Advertisement