ایوان میں زیر سماعت معاملات پر گفتگو نہیں ہوسکتی: مرتضی وہاب

Last Updated On 31 December,2018 01:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مرتضی وہاب کا کہنا ہے ایوان میں زیر سماعت معاملات پر گفتگو نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی تحریک التوا پر بھی یوٹرن لیں گے، سازشوں کے باوجود جیالے ایم پی ایز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کچھ نادان دوستوں نے اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی، موجودہ تحریک التو پر بھی خرم شیر زمان کو پچھتاوا ہی ہوگا، یہ اپنی تحریک التواپربھی یوٹرن لےلیں گے، اسمبلی کے رول آف بزنس پڑھ لیتے تو انہیں معلوم ہوتا۔ انہوں نے کہا گورنر راج کی بات پر صدر کا کوئی ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا، یہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک کا دعویٰ کرتے ہیں، ان کے ساتھ ایک بھی جیالا نہیں، ہم پی پی کے فلسفے کے ساتھ متحد ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا جےآئی ٹی رپورٹ آسمانی صحیفہ نہیں، ایک دستاویز ہے، اس دستاویز کے خلاف اپیل کریں گے، ضرور انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی اپنےایم پی ایزاورایم این ایزکی فکر کریں۔
 

Advertisement