خیبر پختونخوا: حرام اجزاء پر مشتمل اشیاء خوردو نوش کی فروخت کا انکشاف

Last Updated On 03 January,2019 03:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں غیر ملکی حرام اشیاء کی فروخت کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے، حرام اشیاء مشروبات، کینڈیز، سوپ اور گوشت کی مختلف پراڈکٹس میں شامل کئے جاتے ہیں۔

ڈائیریکٹر ٹیکنیکل کے پی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالستار کے مطابق غیر ملکی اشیاء میں مشروبات، کینڈیز، سوپ اور گوشت کی مختلف پراکٹس شامل ہیں جن میں کیڑے مکوڑوں سے بنے رنگ اور شراب سمیت دیگر حرام اجزاء شامل کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی اشیاء خوردو نوش مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اور مردان سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔ جن کی روک تھام کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی حرام اجزاء پر مشتمل اشیاء صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے بھی مختلف اضلاع میں بھی دستیاب ہیں۔

بڑے شہروں سے خیبر پختونخوا کے دیگرچھوٹے شہروں میں غیر ملکی اور حرام اجزاء پر مشتمل اشیاء کی ترسیل اور بیرونی ممالک سے ان کی درآمد روکنے کیلئے حکومت کو سخت اور ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔
 

Advertisement