پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات کی رپورٹ تیار کر لی

Last Updated On 04 January,2019 11:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات کی رپورٹ تیار کر لی، منگل سے آسٹریلیا میں ہونے والے مذاکرات میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی 10 رکنی وفد اتوار کو وزارت خزانہ کے سیکرٹری وفد کی قیادت میں آسٹریلیا پہنچے گا۔ مذکرات 8 سے 10 جنوری کے دوران سڈنی میں ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی شرائط، دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اقدامات کی روشنی میں گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کا فیصلہ ہو گا۔ ایکشن پلان میں مثبت اقدامات پر پاکستان کو مزید وقت بھی مل سکتا ہے۔

 

Advertisement