پنجاب اور کے پی کے میں سردیوں کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گے

Last Updated On 07 January,2019 12:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سردیوں کی تعطیلات ختم ہوگئیں، سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گے، سردی کی شدت کے باعث تعطیلات میں ایک ہفتہ اضافہ کیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کی توسیع مدت کے اختتام کے بعد تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں کی انتظامیہ بچوں کی حاضری کو ممکن بنائے، محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں 22 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں دی گئیں تھیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔
 

Advertisement