چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی منگنی ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی بیٹی سے طے

Last Updated On 07 January,2019 12:19 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی منگنی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی بیٹی سے طے پاگئی۔

منگنی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، نامزد چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ، سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس چودھری مسعود جہانگیر، وکلا اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون سمیت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دیگر ججز کے ساتھ ساتھ فیملی کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر نجم ثاقب اور ردا شہرام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

Advertisement