پاکستان کو اہم کامیابی، ایف اے ٹی ایف کا اقدامات پر اطمینان کا اظہار

Last Updated On 10 January,2019 10:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان تین روز سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ روکنے اور ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور مشکوک ٹرانزیکشن پر بریفنگ دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ کا خاتمہ ایف اے ٹی ایف سے زیادہ پاکستان کی ضرورت ہے، ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بتایا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے ہر کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کالعدم تنظمیوں کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

مذاکرات کے بعد ایف اے ٹی ایف نے قرار دیا کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ پر بہتر اقدامات کیے ہیں۔
 

Advertisement